• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کی سہولت کیلئے موبائل ہیلپ لائن کا آغاز

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کی آسانی اور سہولیات کی فراوانی کیلئے موبائل فون ہیلپ لائن سروس کا اغاز کر دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد مریضوں اور ان کے لواحقین کو مختلف سہولیات فراہم کرنا اور انہیں انتظامی دفاتر میں غیر ضروری آمد و رفت سے بچانا ہے۔ہیلپ لائن نمبر 03377803307پر 24گھنٹے سہولت فراہم ہوگی۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت مریضوں کی ویلفیئر کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریض دوست ماحول نہ صرف ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ اس اقدام سے مریضوں کی صحت یابی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تینوں شفٹ کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) مریضوں کے مختلف مسائل بروقت حل کرنے کے پابند ہوں گے۔
لاہور سے مزید