• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جبری قبضے سے کشمیری عوام ظلم،جبرمیں مبتلا،وزیرریلوے

لاہور(جنرل رپورٹر)کشمیر کے یوم سیاہ پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ۲۷ اکتوبر ۱۹۴۷ء کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی قبضے کا آغاز کیا۔بھارت کے جبری قبضے نے کشمیری عوام کو دہائیوں کے ظلم، جبر اور محرومی میں مبتلا کر دیا ہے کشمیری عوام نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اُن کا عزم آج بھی قائم ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
لاہور سے مزید