• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ سب آزاد کشمیر اور پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، سلمان اکرم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں دونوں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، یہ سب آزاد کشمیر اور پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں  سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں تشکیل دینے جا رہے ہیں تاکہ نظام کو چلایا اور محفوظ رکھا جا سکے،صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مخلوط حکومت کا تجربہ ناکام رہا ہے۔تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کے ساتھ مل کر اپوزیشن نہیں کریں گے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں دونوں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے تحریک انصاف ہی اصل اپوزیشن کرے گی۔ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آج ہم حکومت اور اپوزیشن دونوں تشکیل دینے جا رہے ہیں تاکہ نظام کو چلایا اور محفوظ رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے مکمل عددی اکثریت موجود ہے۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مخلوط حکومت کا تجربہ ناکام رہا ہے۔ اس لیے اسے دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ حکومت کو ووٹ نہیں دے گی تاہم حکومت سازی میں رکاوٹ بھی نہیں بنے گی۔
اہم خبریں سے مزید