کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم کو ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ملزمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ڈویژن نے قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں کار چوری میں ملوث عمران عرف مانا ولد عبدالمجید کو ہلاک کر دیا،ملزم سے اسلحہ اور کار برآمد کی گئی ہے،پولیس کے مطابق ملزم کاریں چوری اور چھیننے کے ایک منظم نیٹ ورک سے منسلک اور پنجاب سے فرار ہو کر کراچی میں روپوش تھا،منگھوپیر پولیس نے حب ریور روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی دو ملزمان محمد شہریار ولد محمد اصغر اور محمد مشتاق ولد محمد شوکت کو گرفتار کرکے دو غیر قانونی پستول، چھینے گئے متعدد وولٹ، شناختی کارڈ، چابیاں و دیگر سامان برآمد ، ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ،پاکستان بازار پولیس نے ایشیاء گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان راشد ولد یوسف اورشاکر عرف بلال ولد شاہد کو گرفتار کر کے غیر قانونی پستول ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ،ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لے لی ، شاہراہ نور جہاں پولیس نے بلاک یو کے ڈی اے گراؤنڈ کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں حسن ولد آصف کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول 30 بور اور دو موبائل فونز برآمد کر لیے ، ساتھی فرار ہوگیا ،درخشاں پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی دو ملزمان عاصف اور حارث کو گرفتار کر کے ایک پستول، دو آئی فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ،گارڈن پولیس نے دھوبی گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی جاسم عرف شنٹو کو گرفتار کرکے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی ،پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری سمیت اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور وصی اللہ لاکھو گروپ کا کارندہ ہے، بلال کالونی پولیس نے سیکٹر فائیو ڈی اتوار کباڑ بازار کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی محسن ولد محمد علی اور ساتھی آصف ولد محمد شکیل خان کو گرفتار کرکے 30 بور پستول اور موٹر سائیکل برآمد جو شارع فیصل کی حدود سے چھینی گئی تھی ۔