• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم اور نسل کشی کی بدترین مثال قائم کی گئی، سلیم عطاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ محمدسلیم عطاری نے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے جموں وکشمیر پرقبضہ کیلئے فوج اُتارکرکشمیری عوام پرظلم اورنسل کشی کی بدترین مثال قائم کی گئی اور یہ ظلم آج بھی جاری ہے، انہوں نے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان سے بھرتعاون کا یقین دلاتے ہیں ،اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ کشمیری عوام کا قانونی حق ہے کہ وہ اپنے بارے میں خود فیصلہ کریں اس مقصد کے لیے استصواب رائے کا راستہ تجویز کیا تھا، افسو س کہ اقوام متحدہ نے بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید