کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نے نونوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے کیس میں اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹیبل آصف علی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، عدالت نے دونوں ملزم پولیس اہلکاروں کو28اکتوبرکودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ،ملزموں کےچار ساتھی اےایس آئی سرفراز، کانسٹیبل وقار،ہمایوں اور فیاض وقوعہ کےبعد فرار ہوگئےتھے۔