کراچی (جنگ نیوز )ایف پی سی سی آئی پاک مراکو بزنس کونسل کا 20 رکنی بزنس مینوں کا وفد 29 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک مراکو کے دورے پر روانہ ہوگیا ،وفد میں معروف پاکستانی بزنس مین اور ایکسپورٹرز شامل ہیں جو تجارت اور صنعت کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کررہے ہیں ،دورے میں پاکستانی وفد مراکو چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے علاوہ مراکو کے ہم منصب بزنس مینوں کے ساتھ B2B نیٹ ورکنگ سیشنز میں شرکت کرے گا تاکہ پاک مراکو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جاسکیں،وفد کی قیادت پاک مراکو بزنس کونسل کے چیئرمین اشتیاق بیگ کررہے ہیں۔