• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے ، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی،مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی،علامہ محمد رمضان توقیر،علامہ سید سبطین حیدر سبزواری،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، سید مصور حسین نقوی،محمد علی قائد،مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور وڈیو لنک کے ذریعے صوبائی آفس گلگت سے صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان شیخ مرزا ودیگر شریک ہوئے ،اجلاس میں صوبائی اور مرکزی عہدیداروں کی مشاورت سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے جی بی اور مرکزی عہدیداروں پر مشتمل سیاسی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور چیئرمین علامہ شبیر حسن میثمی کو نامزد کیا گیا ، اجلاس میں دیگر جماعتوں کے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید