• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی ہلاکت، اے ایس آئی اور کانسٹبل کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت نے نے نوجوان محمدعرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کسٹڈی میں کوئی جاں بحق ہو تو اس کیس کی تفتیش قانون کے مطابق ایف آئی اے کرتی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے حراست کے دوران غفلت اور لاپرواہی کے باعث عرفان بلوچ کی جان ضائع کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید