• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی چھینی گئی گاڑی برآمد، ملزمان کی شناخت

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی چھینی گئی گاڑی برآمد اور ملزمان کی شناخت کر لی گئی،پولیس کے مطابق 22 اکتوبر کو ایف بی ایریا تھانہ کی حدود طاہر ولا چورنگی کے قریب گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کی کار نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھین لی تھی،بازیاب شدہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 ہے،پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت سجاد لاشاری، عمران سرائیکی، عبید پنجابی اور شہزاد لاشاری کے ناموں سے کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید