کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا، اس موقع پر مزارِ قائد کے سامنے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فرخ خان، عائشہ رشید سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہےکہ 27اکتوبر 1947برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔