• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، 11 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی 2کوششیں ناکام بناتے ہوئے 11 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں،پہلے پارسل سے 1.69کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت تقریباً 5کروڑ 20لاکھ روپے ہے، یہ پارسل تھائی لینڈ سے آیا تھا اور اس میں اشیاء کی تفصیل میں تعویذ لکھا گیا تھا،دوسرے پارسل سے Ecstasy کی 1، 945 گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت تقریباً 6کروڑ 20لاکھ روپے ہے جو بیلجیئم سے آنے والے ویکیوم کلینرکے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید