• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، علاقہ مکین شدید اذیت کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکین شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں،کورنگی نمبر پانچ آئی ایریا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں میں اشتعال بڑھ رہا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا کرنےکے باوجود مذکورہ علاقے میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جاری ہےصبح سے رات گئے تک دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے رات 12بجے لائٹ چلی جاتی ہے اور 2بجے آتی ہےکچھ دیر بعد علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہےدس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی بجلی کی بندش کاسلسلہ جاری رہتاہے عوامی نمائندوں اور کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید