• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں بے روزگار نوجوان نے مبینہ پھندا لگا کر خودکشی کر لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں بے روزگاری سے تنگ آ کر ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 ایل میں واقع گھر سے 25 سالہ فراز ولد یاسین کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نے پنکھے سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے،متوفی بے روزگار تھا ، بیوی ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید