کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے سینئر مزدور راہنماءمحمدشفیق غوری کی رحلت کو مزدور تحریک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ مرحوم نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کی اور مظلوم طبقوں کے ساتھ کھڑے رہے، دریں اثنا شفیق غوری کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ اور تدفین میں مزدور رہنماؤں ، ٹریڈ یونین کارکنوں، مرحوم کے عزیز وا قارب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔