ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان سٹی صدر ثروت خان،سٹی جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی اور اس موقع پر وزیراعلی ٰپنجاب کی عمر درازی کے لئے دعا کی گئی جب کہ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ترقیاتی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ،تقریب میں ڈویژن صدرخولہ امجد،افشین بٹ سیکرٹری اطلاعات،نورین،حمیدہ بانو، فرزانہ سلطانہ ،الفت،خالدہ،نصت بختیار ،سعیدہ اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔