• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور برٹش کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور برٹش کونسل کے زیرِ اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان "سکول منیجمنٹ کونسل کی مضبوطی و استحکام" مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں وہاڑی، لودھراں، رحیم یار خان، خانیوال اور لاہور سے سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،تربیتی سیشنز میں سلطان محمود اور حمنا بشیر نے شرکاء کو شفاف مالی نظم، تنازعات کے حل، قیادت کے کردار اور صنفی مساوات جیسے موضوعات پر تربیت دی۔ اختتامی تقریب میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور شرکاء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
ملتان سے مزید