• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلرخواتین یونیورسٹی و دیگرشخصیات کاسیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلرخواتین یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، رجسٹرار وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اختر اور سول سوسائٹی ایکٹیوسٹ عادل محمود نے سیف سٹی پروجیکٹ ملتان کا دورہ کیا،اس موقع پر ایس پی سیف سٹی نصر اللہ وڑائچ نے وفد کو جدید ٹیکنالوجی، کیمروں کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور پروجیکٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی اور کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام کا عملی مظاہرہ بھی کرایا ۔
ملتان سے مزید