ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں “یومِ سیاہ کشمیر” کے موقع پر ایک روزہ سیمینار اور یکجہتیِ کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا ،جس کامقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنا اور 27 اکتوبر 1947 کے اس تاریخی دن کی یاد تازہ کرنا تھا جب بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کیا تقریب شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔