• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی مبینہ واردات کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے شہری زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی مبینہ واردات کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے شہری زخمی، پولیس کو محمد عامر نے اطلاع دی کہ میرا کزن محمد وقار نالہ ولی محمد سے گزر رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار تین نامعلوم ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی، وقار نے مزاحمت کرتے ہوئے شور شرابہ کیا تو مسلح ملزم نے پسلی پر گولی مارکر زخمی کردیا اور ملزمان فرار ہوگئے، زخمی کو ریسکیو1122 نے علاج معالجہ کیلئے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیاجب کہ پولیس نےملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید