• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطلوب بیروٹا گینگ کے 3کارندے گرفتار ، 3موٹر سائیکل ،لاکھوں روپے برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے فائرنگ کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری سے دھوکہ دہی اور نوسربازی کرکے ہزاروں کی نقدی لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے موٹر سائیکل چوری،سنیچنگ اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب امجد بیروٹا گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے 03 لاکھ سے زائد مالیت کے 03 عدد موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس تھانہ مخدوم رشید کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 ملزم گرفتار، 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر شجاع آباد پولیس نے خاتون پر مبینہ تشدد کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ۔بستی ملوک پولیس نے 14سالہ لڑکے سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔
ملتان سے مزید