• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی ، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ مظفر آباد، کوتوالی شاہ، رکن عالم اور سیتل ماڑی کے علاقوں سے صالح، محمد علی بلال، راشد، سلیمان سکندر اور عروہ فاروق کے موبائل فونز نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عمران خان سے چار ڈاکو موٹرسائیکل اورموبائل فونز چھین کر لے گئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں خان اللہ بخش سے دو ڈاکو 8ہزار سے زائد رقم اور گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے،تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں سجاد سے دو نامعلوم مسلح ملزمان نے نقدی اورموبائل فون چھین لیا، تھانہ صدر کے علاقے میں شہزاد سے تین ڈاکو دو موبائل فونز چھین کر لے گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں شہری سے دو ڈاکو 5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں عثمان ریاض، محمد اعجاز کے موبائل فونز، سلیم وارثی کی سائیکل، شیخ بشیر کا بجلی میٹر، شاہ رکن عالم کے علاقے عابد رسول کا موبائل فون،شہباز اور علی حسنین کی موٹرسائیکلیں، سیتل ماڑی کے علاقے میں عمارہ شریف کے چھت والے پنکھے، رابعہ پروین کا میٹر بجلی، دولت گیٹ کے علاقے میں سلمان علی کا موبائل فون،لوہاری گیٹ کے علاقے میں شہناز بیگم کی نقدی 10ہزار ،بدھلہ سنت کے علاقے میں غلام حسین کا ٹرانسفارمر، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ناصر حسین قریشی کی نقدی و موبائل فون، بی زیڈ کے علاقے میں خالد کی کار، ارسلان کی موٹرسائیکل، اویس کی نقدی 8لاکھ،ڈی ایچ اے کے علاقے میں کامران کا موبائل فون، صدر کے علاقے میں ناصر کی موٹرسائیکل، الپہ کے علاقے میں منور کی موٹرسائیکل، جعفر کا موبائل فون،مخدوم رشید کے علاقے میں آصف کا موبائل فون،راجہ رام کے علاقے میں محمد اعظم کی بکریاں، سٹی جلالپور کے علاقے میں فیصل کے14تولہ طلائی زیورات، صدر جلالپور کے علاقے میں رفیق کا موبائل فون، صدر شجاع آباد کے علاقے میں عابد حسین کا میٹر بجلی، کینٹ کے علاقے میں اویس، صالح ،ولید اور ریحان خان،قطب پور کے علاقے میں ارشد کے موبائل فونز، حنظلہ بن اصغر کی موٹرسائیکل، شاہ شمس کے علاقے میں محمد ریحان کی موٹرسائیکل، شہزاد علی کا میٹر بجلی، ممتاز آباد کے علاقے عثمان حیدر کا موبائل فون اور ارباب الدین کا قیمتی سامان چوری ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید