ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان انجینئرنگ کونسل برانچ آفس ملتان کے زیر نگرانی اور چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر کی زیر صدارت "نوجوان گریجویٹ انجینئرز تربیتی پروگرام" کے تحت شریک اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں واسا، میپکو،ایم ڈی اے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی سیمنٹ کے سربراہان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے، اس معاہدے کے تحت نوجوان انجینئرز کو مذکورہ اداروں میں چھ ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی جس کے مکمل اخراجات پاکستان انجینئرنگ کونسل برداشت کرے گی۔