• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

38من مضر صحت گوشت، 720کلو غیر معیاری ڈیری کریم تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) جلیل آباد اور دیگر علاقوں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، 38من مضر صحت گوشت، 720کلو غیر معیاری ڈیری کریم تلف کرکے ڈیری یونٹ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرادیاگیا، غیر قانونی سپلاٹر ہاؤس سے بیمار جانوروں کا بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا۔ ڈیری کریم میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت گوشت اور ناقص ڈیری کریم تلف کرکے فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادیں۔ ملاوٹی خوراک تیار کرنے پر ڈیری شاپ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غذائی دہشت گردوں کیخلاف پنجاب بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید