ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ چہلیک پولیس کیکارروائی،33لاکھ روپے سے زائد مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد، 1 ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ چہلیک پولیس نے کبوتر منڈی ملتان میں سرچ آپریشن کے دوران 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا، پولیس نے ملزم جاوید ولد شوکت علی کو گرفتار کر لیاجس سے چائنہ پٹاخےکے 82کارٹن، انار آتشیں 4کارٹن اور سٹک راڈ 4 کارٹن بر آمدکر لیے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا، ملزم متعدد تھانہ جات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے، اس ضمن میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔