ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے فنون و ادب سے وابستہ شخصیات کو خراجِ تحسین، ادبی و فنی خدمات کے اعتراف میں ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کے گھروں کے باہر اعزازی تختیاں نصب کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔اسی سلسلے میں معروف شاعر قمر رضا شہزاد کے گھر کے باہر اعزازی تختی نصب کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل جاوید خان، اے سی آر سعد بن خالد، خالد مسعود، شاکر حسین شاکر اور دیگر ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔