ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلاسٹک بیگز اور اسٹائرو فوم میں گرم مشروبات و غذائی اشیاء کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، مہم کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ جب ہم گرم چائے، دودھ یا سالن پلاسٹک بیگز اور اسٹائرو فوم کپ میں لیتے ہیں تو ہم صرف کھانا نہیں بلکہ زہر بھی اپنے جسم میں شامل کر رہے ہوتے ہیں۔