• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان بلوچ قتل کیس ،پولیس اہلکاروں پردہشتگردی کی دفعات بھی لگائی جائیں، سرائیکستان نیشنل کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان نیشنل کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ عرفان بلوچ کے قتل میں پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات عائد کی جائیں گی اور قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سندھ پولیس کے خلاف مظاہرے میں کی ، اس موقع پر علامہ غلام جیلانی چاچڑ، پروفیسر شبیر بلوچ، حسنین لانگ اور دیگر شریک تھے جنہوں نے سندھ پولیس کی کارروائی کو جھوٹ، بدنیتی اور ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مقتول اور ساتھیوں پر درج مقدمات ختم کئے جائیں، سی سی ٹی وی و موبائل ڈیٹا ظاہر کیا جائے اور ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
ملتان سے مزید