• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو قدرتی آفات سے 130 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسانی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے عالمی اشتراک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن ،خوشحالی اور ترقی ہماری ترجیح ہے‘جدید ٹیکنالوجی، علم و تجربے کو بروئے کار لانا ہوگا‘قدرتی آفات سے پاکستان کو مجموعی طورپر 130ارب ڈالر کا نقصان ہوا‘ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے قرضے فراہم کرنا مسئلے کا حل نہیں‘مسلسل قرضوں سے ملکی معیشت کمزور پڑتی ہے‘عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی اور آگے آنا ہوگا، پاکستان نے بڑے چیلنجز پر قابو پا لیا ، نوجوانوں کی بڑی آبادی کو مواقع فراہم کریں گے ۔ وہ منگل کو یہاں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس کے تحت "کیا انسانیت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے؟" کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطح کے گول میز مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ہم نے 78 سال میں جو غلطیاں کی ہیں ان سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں‘مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کرکے مکمل ڈیجیٹائزڈ کر دیا گیا ہے، اس سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ بہت بڑا چیلنج بھی ہے اور موقع بھی، انہیں ہنر اور تربیت فراہم کرکے معاشرے کے مفید شہری بنا رہے ہیں‘ پاکستان کموسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے حالانکہ ہمارا ماحولیاتی بگاڑ میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

اہم خبریں سے مزید