• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں، حجم کم رکھیں، عمران خان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواکے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں،عظمٰی خان نے میڈیاکوبتایا کہ ہمیں اور مجھے عدالت سے کوئی امید نہیں، عمران خان نے واضح کیا کہ انھوں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا، اس کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے،عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختون خوا کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا، ان کاکہنا تھاکہ بانی کو بتایا کہ وہاں سب کی ڈیمانڈ لانگ مارچ کی تھی جس پر بانی ہنس دیئے۔
اہم خبریں سے مزید