• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول، 140 ممالک کے سیکڑوں فنکاروں کی کراچی آمد شروع

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت منعقد کیا جانے والا ورلڈ کلچرل فیسٹیول،141 ممالک کے سینکڑوں فنکار کراچی پہچنا شروع ہوگئے، فلم،تھیٹر، موسیقی، مصوری کا سب سے بڑا میلہ کل سے شروع ہوگا۔جیو نیٹ ورک، فیسٹیول کا میڈیا پارٹنر ہے۔صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ءکا آغا ز30 اکتوبر سے ہوگا ، 39روزہ فیسٹیول 7دسمبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گا، فیسٹیول میں141 ممالک شرکت کررہے ہیں، جس میں افریقا سے 37 ، ایشیاءسے 41، یورپ سے 36، ساؤتھ امریکا سے 11، نارتھ امریکا سے 13، Oceania سے 3شہروں کے فنکار پرفارم کریں گے، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 45 تھیٹر ، 60 میوزک کنسرٹ ، 25 ڈانس پرفارمنس ہوں گی، جبکہ 6 ایگزیبیشن میں 25 بین الاقوامی اور 30 قومی سطح کے مصور حصہ لے ہیں، 25تربیتی نشست اور 15 ٹاکس رکھی گئی ہیں۔فیسٹیول میں 1000سے زائد فنکار پرفارم کریں گے، جس میں پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں،عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، اکبر خمیسو خان، مائی ڈھائی، صنم ماروی اور اختر چنال بھی فیسٹیول میں پرفارم کریں گے ،2024 میں فیسٹیول میں 42ممالک نے شرکت کی اس مرتبہ 141 ممالک کراچی کی رونقوں میں اضافہ کریں گے۔ جیونیٹ ورک،ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا میڈیا پارٹنر ہے۔
اہم خبریں سے مزید