• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2600 چالان کراچی جیسے شہر میں کچھ بھی نہیں، ضیا الحسن النجار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرامچ ’’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن النجار نے کہا ہے کہ 28 اکتوبر کو 2600 چالان ہوئے ہیں جو کراچی جیسے شہر میں کچھ بھی نہیں ہیں ،روڈ میپنگ لائٹنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے جارہے ہیں، گزشتہ 7ماہ سے ای چالان کے حوالے سے کام ہورہا تھا اور اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز سے بھی ہم نے باقاعدہ میٹنگ کی تھیں ،میزبان شاہ زیب خانزادہ کا اپنے تجزیہ میں کہنا تھا کہ استنبول میں جاری پاک افغان مذاکرات چار دن گزر نے کے باوجود بے نتیجہ ہیں پاکستانی وفد اپنے بنیادی موقف پر قائم ہے جبکہ طالبان تحریری طور پر افغان سرحد سے حملے روکنے کی گارنٹی دینے کو تیار نہیں ہیں جس کے بعد مذاکرات پھنس گئے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن النجار کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں ٹریننگ سینٹر بھی ٹریفک پولیس کی نگرانی میں بنایاہے جو جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیور حضرات کو ٹرینڈ کررہے ہیں اور یہ سب ڈرائیونگ لائسنس دینے سے پہلے ہورہا ہے ہم جلد ہی ایک کنسورشیم ایک پرائیویٹ ادارے سے طے کرنے جارہے ہیں جس کا ایم او یو جلد ہی ٹریفک پولیس کے ساتھ سائن ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید