کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بولنگ میں شروعات اچھی نہیں کرسکے، بیٹنگ میں لگا تار وکٹیں گنوانے کی وجہ سے مشکل ہو رہی ہے۔ پہلے میچ میں55رنز کی شکست کے بعد ان کا کہنا تھا کہ غلطیوں پربات کی جاتی ہے۔ غلطیوں سے سیکھ کر ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ہماری حکمت عملی ایسی ہی رہے گی ۔