کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی والی بال میں مہم سلور میڈل کے ساتھ ختم ہوئی ۔ بدھ کو فائنل میں ایران کے خلاف اسے0-3سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، گرلز فائنل میں تھائی لینڈ نے فلپائن کے خلاف 3-0 سے فتح حاصل کی۔ جیو جتسو میں پاکستان کے محمد ثاقب نے متحدہ عرب امارات کے النجر ہمدانی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں رسا ئی حاصل کرلی۔ بدھ کو چین نے اپنے تمغوں کی سنچری مکمل کرتے ہوئے 52 ، 41،24 گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ اپنی برتری مستحکم کرلی، دو تمغوں کے ساتھ پاکستان 32ویں پوزیشن پر ہے۔