• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے پہلی بار خواتین ورلڈ کپ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے دی۔ پلیئر آف دی میچ کپتان لورا وولوارٹ نے 169 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے143گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چھکے اور 20 چوکے مارے۔ بدھ کو گوہاٹی میں پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقانے 7 وکٹ پر 319 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم 194 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی کیپ نے 42رنز بنائے اور پانچ وکٹیں لیں۔ جمعرات کو دوسرا سیمی فائنل میزبان بھارت اور عالمی چیمپین آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید