کراچی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گریگ چیپل نے آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2005میں جب کپتان گنگولی پر سلو اوور ریٹ کے سبب پابندی لگی تو سابق آئی سی سی چیف جگ موہن ڈالمیا نے انہیں پیشکش کی تھی کہ وہ گنگولی کی معطلی کم یا ختم کرا دیں گے ۔