کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن، فواد اعجاز خان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور ویٹرنز کرکٹ ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے، امریکہ، کینیڈا، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، ریسٹ آف دی ورلڈ اور ریسٹ آف گلف کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ مراد علی شاہ نے مہمان ٹیموں کی سیکورٹی اور سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔