کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں نیوی چیف اسکواش چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی میچ حسن پراچہ اور عبدالباسط کے درمیان کھیلا گیا۔ تقریب میں ٹورنامنٹ سیکرٹری لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر دیگر موجود تھے۔ میچز کا باقاعدہ آغاز بدھ کو ہوگا۔