• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن انتخابات، الیکشن کمیشن کیلئے تین ناموں پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کیلئے تین رکنی الیکشن کمیشن کا قیام کیلئے ناموں پر غورہورہا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ وسیم ملک کو چیئرمین الیکشن کمیشن بنانے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ بابر سہیل اور زوہیب گوندل کے نام بھی بطور ممبر زیر غورہیں۔ الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی برائے منسٹری آئی پی سی کی ذیلی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے۔ دوماہ میں ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کرائے جائینگے۔
اسپورٹس سے مزید