کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بقیہ دو ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل کھیلنے بدھ کو اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں۔ جمعرات کی شام قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جبکہ دوسرا میچ جمعے اور تیسرا ہفتے کو کھیلا جائے گا۔