کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کی تجویز کو مسترد کرکے عمان کو شامل کرلیا۔ پاکستان کو گروپ بی میں چلی، سوئٹزر لینڈ اور بھارت کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ سیکیورٹی ایشوز کی بناء پر پاکستان نے ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کیا تھا۔ عمان پہلی بار اس ایونٹ میں حصہ لے گا، پاکستان نے اسی سال ستمبر میں بھارت میں ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کی تھی، جونیئرہاکی ورلڈکپ 28 نومبر 10 دسمبر تک سے چنئی میں کھیلا جائے گا ۔ پہلی بار مینز اور ویمنز مقابلوں میں 24، 24 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔