• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فضائی حدود بندش سے ایئر انڈیا کو 12920 کروڑ روپے نقصان

نئی دہلی (جنگ نیوز)پاکستان کی فضائی حدود بندش سے ایئر انڈیا کو 12920کروڑ پاکستانی  روپے کا نقصان، سی ای او نے بتایا کہ یہ خسارا فضائی راستوں میں تبدیلی، اضافی ایندھن ، عملے کے اخراجات اور طویل پروازوں کے باعث ہوا ، پروازوں کا دورانیہ 60سے 90منٹ بڑھ گیا، یورپ و امریکا جانیوالی پروازوں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث ایئر انڈیا کو اب تک 12920کروڑ روپے ( 4,000کروڑ بھارتی روپے )سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ایئر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن کے مطابق یہ نقصان فضائی راستوں میں تبدیلی، اضافی ایندھن کے استعمال، عملے کے اخراجات اور طویل پروازوں کے باعث ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید