 
                
                 
 
آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: بازار کو بدترین مقام کیوں قرار دیا گیا ہے؟
جواب: صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ جگہیں مساجد ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ جگہیں بازار ہیں۔
بازار کو اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ مقام قرار دینے کی وجہ یہ ہے کہ بازار میں عام طور پر اللہ تعالیٰ کی یاد سے غفلت، مال کی حرص و ہوس، طمع و لالچ، دھوکادہی، وعدہ خلافی، غلط بیانی، جھوٹی قسمیں، تاجروں کی باہمی مسابقت کے نتیجے میں بسا اوقات آپس کی رنجش، حسد، نفرت اور دشمنی اور اللہ تعالیٰ کی طرح طرح کی نافرمانیاں ہوتی ہیں، اس لیے بازار کو بدترین مقام کہا گیا ہے۔
(شرح النّووی علیٰ صحيح الامام مسلم، کتاب الصلاۃ، باب فضل الجلوس فی مصلّاہ بعد الصبح وفضل المساجد، ج: 5، ص: 170، ط: دار إحياء التراث العربی۔ مرقاۃ،کتاب الصلاۃ، باب المساجد ومواضع الصلاۃ، ج: 2، ص: 591، ط: دار الفکر)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk