ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) طارق علی بسرا نے ملتان کی سبزی، پھل اور غلہ منڈیوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منڈیوں میں جاری ایس او پیز، انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی، الیکٹرانک ریٹ بورڈز اور نیلامی کے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل پامرا نے منڈی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منڈیوں میں صفائی، شفاف نیلامی اور ڈیجیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے ۔طارق علی بسرا نے کہا کہ الیکٹرانک ریٹ بورڈز پر تھوک نرخوں کی نمائش دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔