ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین جھگڑا، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلبہ کے مابین ہونے والا جھگڑا دو طلبہ تنظیموں کے مابین جھگڑے میں تبدیل ہو گیا اور اس دوران مین کیفےٹیریا میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، جھگڑے کی اطلاع پر بی زیڈ یو انتظامیہ سکیورٹی کی بھاری نفری کے ہمراہ کیفے ٹیریا پہنچی اور فریقین کے مابین صلح کروا دی۔