ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ ممتازآباد نے تین سال قبل سرجری درست نہ کرنےکے الزام میں ڈی ایم ایس نشتر ہسپتال اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس نے ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا ، اس پرڈی ایم ایس آؤٹ ڈور نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر سعید نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے خلافایف آئی آر کو بے بنیاد قرارد یتے ہوئےآر پی او کو درخواست دے دی ہے۔ ممتاز آباد پولیس کو درست انکوائری کرنے کیلئے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ، جس پر آرپی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن حیدر علی کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔