راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہونے والے آر ڈی اے کے ملازم سے تحقیقیات کے دوران مزید انکشافات سامنے آرہے ہیں، نیب ذرائع کے مطابق سابق ضلع ناظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ جاوید اخلاص کے داماد جہانگیر احمد جو آر ڈی اے کے شعبہ فنانس میں سٹینو گرافر تھے انہیں ادارے کے ایک سابق ڈائریکٹر کی ملی بھگت سے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے سرکاری خزانے سے منتقل کے الزام میں گرفتار کر کے راولپنڈی کی احتساب عدالت سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا لیکن دوران تفتیش مزید انکشافات سامنے آرہے ہیں اور کرپشن کے اس سکینڈل میں مزید لوگ بھی ملوث ہیں جن کے نام اور برآمد ہونے والی رقم تحقیقات مکمل ہونے پر سامنے لائی جائے گی۔