• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خوراک کے عملے نے موٹروے پرآٹے اور میدہ سے لدی 5گاڑیاں پکڑلیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) محکمہ خوراک کے عملے نے موٹروے پر آٹے اور میدہ سے لدی 5گاڑیاں پکڑلیں ،تھانہ ائرپورٹ کو عابد حسین گوندل فوڈ انسپکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ ایم 1موٹروے موجودتھا کہ ایک گاڑی کو روک کر چیک کیا جس میں 800تھیلے آٹا لوڈ پایا گیا ڈرائیور فضل حسن بابت نقل و حمل آٹا کوئی ای پرنٹ،ڈیلیوری آرڈر یالائسنس پیش نہ کرسکا ،تھانہ ائرپورٹ کو خالد سیف اللہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک نے بتایا کہ گاڑی نمبرزیڈ 1193کو روک کر چیک کیا جس میں5ٹن آٹا لوڈ پایا گیا ڈائیورمحمد زکریا بابت نقل و حمل آٹا کوئی ای پرنٹ/ڈلیوری آرڈر /لائسنس پیش نہ کرسکا ہے خالد سیف اللہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک نے بتایاموٹروے موجودتھا ۔
اسلام آباد سے مزید