• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ نے 39,268 مقامات کا تفصیلی معائنہ مکمل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 39,268 مقامات کا تفصیلی معائنہ مکمل کر لیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں 30 نئے مریض سامنے آئے17 کیسز رورل ایریاز جبکہ 13 کیسز اربن ایریاز سے رپورٹ ہوئےاس وقت مختلف اسپتالوں میں 63 مریض زیرِ علاج ہیں، رپورٹ چیکنگ کے دوران 313 مقامات پر لاروا پازیٹیو جبکہ 1 مقام پر نیگیٹو پایا گیافیلڈ عملے نے گھروں اور حساس مقامات پر 1,452 جگہوں پر اسپرے کیاایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامات سیل اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے خلاف مہم کسی صورت سست روی کا شکار نہیں ہو گی، ضلعی انتظامیہ نے لاروا کی افزائش میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا، شہری لاروا کی موجودگی کی فوری اطلاع ضلعی کنٹرول روم کو دیں۔
اسلام آباد سے مزید