راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 22موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ دولت پور میں 2نامعلوم ملزمان نے پھیری لگاکرچادر بیڈ شیٹس فورخت کرنے والے عامر حسین پرتشدد کیااور اسلحہ کی نوک پراس سے 55ہزار روپے اورموبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر عبدالرحمان سے 5لاکھ روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میر حیدر کالونی میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد گوہر سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور 2موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر12ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ بہار کالونی میں محمد ذیشان بھٹی کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ جنرل سٹور کے قریب 2ملزمان نے اسے روک لیا اور اسلحہ کی نوک پراس سےموٹرسائیکل ،50ہزار روپے ،موبائل اور شناختی کارڈ چھین کرفرار ہوگئے ،لالہ زار میں امتیازاحمد قریشی کے گھر سے سامان مالیتی 3لاکھ روپے،گلزار قائد چوک میں سلیمان خان کے بچوں کے دو واکر اور ایک سائیکل ،اڈیالہ گاؤں میں عبدالرؤف کی 3 بکریاں چوری ہوگئیں ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی10وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ6 موٹر سائیکل چوری جبکہ تین موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔